واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران میتھیوملر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباَ 4 ہزار میگا واٹ صاف توانائی کی پیداوار میں مدد کی، ہمارے منصوبوں نے ملک کی بجلی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں میں بجلی ہے، امریکا اور پاکستان نے اضافی طور پر گرین پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی چیلنجز اور خاص طور پر واٹر مینجمنٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاک زراعت اور قابل استعمال توانائی پر بھی کام کر رہے ہیں۔