کراچی: (دنیانیوز)ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے سماجی رہنما صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی ، آج صارم برنی جیسے ہی کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صارم برنی کے خلاف امریکی حکومت سے انسانی سمگلنگ کی درخواست موصول ہوئی، صارم برنی پر امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں انسانی سمگلنگ سمیت غیرقانونی طور بچوں کی ایڈاپٹیشن کا بھی مبینہ الزام ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ صارم برنی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اینٹی ہیومن ٹریفنگ سرکل صارم برنی پر تحقیقات کررہاہے، شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، کیس کو میرٹ پر حل کریں گے۔