راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 6 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں منور بٹ، طاہر مزمل، ذیشان صادق، عبداللہ طاہری، لیاقت حسین اور محمد رضوان شامل ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے، ملزم منور بٹ نے شہریوں کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 66 لاکھ روپے وصول کیے، منور بٹ کے خلاف 3 مقدمات درج تھے۔