لاہور: (دنیانیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں دوڈاکو مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں زیر حراست ملزمان عبدالقادر اور شہزادہ کاشف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
کچھ روز قبل ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکٹر فاروق کو قتل کیا تھا۔