نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 01 June,2024 09:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ہلاک ملزمان کا شاہین فورس سے مقابلہ ہوا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔