دورہ چین: وزیراعظم آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے

Published On 06 June,2024 09:11 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ چین کے دوران آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیراعظم پاک چائنہ فرینڈشپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کریں گے اور شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی، چائنہ ایگزم بینک، چائنہ پاور، چائنہ انرجی کے سربراہان ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف سے آج بیجنگ میں چائنہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن، چائنہ کنسٹرکشن اینڈ کمیونیکیشن کارپوریشن کے سربراہان بھی ملیں گے جبکہ وزیراعظم سائنس پارک اور اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔