وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب روپے کا اضافہ

Published On 06 June,2024 01:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں 2 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال کے بجٹ فنڈز مختص کر دیئے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کے لیے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، صوابدیدی فنڈز سے وزیراعلیٰ پنجاب کسی کو بھی فنڈز دے سکتی ہیں۔