اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات اعلیٰ افسران کو ترقی دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی منظوری کے بعد گریڈ 20 کے افسر سید سبط حسن کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار ریسرچ سے ایڈیشنل رجسٹرار ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار پرویز اقبال کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر ڈپٹی رجسٹرار کا منصب سونپ دیا گیا، گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار ذوالفقار احمد کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔