اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گا۔
مسلم لیگ ن کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آج 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آج کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق فیصلہ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر جمعہ کے روز محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔