اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں کھائی میں جا گرے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا جو خالی تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینئر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔