کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
کھڈیاں خاص کی بستی عیدگاہ میں زہریلا کھانا کھانے سے بوڑھے، بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا علاج معالجہ جاری ہے، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔