قصور: مکان کی چھت گرنے سے باپ دو بچوں سمیت جاں بحق

Published On 03 June,2024 11:28 pm

قصور: (دنیا نیوز) مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ ضلع قصور کے علاقے حویلی ملویاں میں پیش آیا جہاں تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے اور انکا والد شامل ہے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔