حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے مزید 3 زخمی جان سے گئے ، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے زخمی برنس وارڈ کراچی میں زیر علاج تھا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت عبدالہادی کے نام سے ہوئی، عبدالہادی سو فیصد جلی ہوئی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، مزید 6 زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے، دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ کے باعث متعدد افراد بھی جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔