شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں پولیس کی جانب سے کارروائی کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل دونوں مغویوں کو تھانہ ناپرکوٹ کی حدود سے سیاسی جلسے سے واپسی پر نامعلوم افراد نے اغواء کر کے کچے کے علاقے میں منتقل کر دیا تھا، پولیس نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کر کے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ایس ایس پی شکار پور نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت ثنا اللہ سومرو اور بشیر پہوڑ کے نام سے ہوئی، اغوا کار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، آپریشن کے نتیجے میں بازیاب ہونے والے دونوں مزدور خیریت سے ہیں۔