فیصل آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار اور ٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ موٹروے پر پہاڑنگ کے قریب پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کار سوار تھے جبکہ کار میں موجود 4 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ قاسم، 55 سالہ جاوید سمیت 35 سالہ آسیہ کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، لاشوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔