پنڈی بھٹیاں : وین کی موٹرسائیکل سوارفیملی کو ٹکر، کم سن بہن بھائی جاں بحق

Published On 10 June,2024 12:48 pm

پنڈی بھٹیاں: (دنیانیوز) حافظ آباد روڈ پر وین کی موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکرکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کم سن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ  4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، زخمی ہونیوالوں میں جاں بحق بچوں کی ماں، باپ، بھائی اور بہن  بھی شامل ہیں ۔

ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 3 سالہ فاطمہ اور 5 سالہ ارسلان شامل ہیں ، زخمیوں اور بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔