سیہون: کار اور مزدے میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

Published On 06 June,2024 05:54 pm

سیہون: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مزدے ٹرک اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی جامشورو پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال جامشورو منقتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔