ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، بچہ زخمی

Published On 10 June,2024 09:56 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چک 28 شیخوپورہ روڈ پر 22 وہیلر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، جاں بحق دونوں افراد بہن بھائی تھے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جاں بحق بہن بھائی اور زخمی بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔