بلاول بھٹو سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ملاقات

Published On 13 June,2024 10:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے ملکی استحکام کیلئے پیپلزپارٹی کے کردار کو سراہا۔

بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین ارباب وسیم اور اقبال وزیر سمیت سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نادیہ شیر خان کی بھی ملاقات ہوئی۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق ٹکٹ ہولڈر اکرام خان، افتخار احمد باچہ، ملک عابد نور، میاں سید نعیم خانی نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔