مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے حکم پر احمد فرہاد کو کہوڑی تھانہ سے رہا کر دیا گیا۔
کہوڑی تھانہ کو سب جیل قرار دیا گیا تھا اور احمد فرہاد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کئے گئے تھے جنہیں فوجداری عدالت نے 24 جون کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
احمد فرہاد کے وکیل نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، احمد فرہاد کے وکیل نے ہائی کورٹ میں دلائل پیش کئے جس پر ہائی کورٹ نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض احمد فرہاد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔