لندن (ویب ڈیسک) شیر افضل مروت نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے ایسے سوال نہ کریں۔
شیر افضل مروت نے ایک سوال پر کہا کہ میری دلیری ختم گئی ہے، بجٹ سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، بجٹ میں کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، بجٹ اصل میں آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام بھی صوبوں کو دینے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے گلوکار ملکو کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ ملنے پر کہا کہ فنکاروں کا نام ای سی ایل پر ڈالنا افسوسناک ہے، ملکو کو برطانیہ میں پرفارم کرنے سے روک کر غلط حرکت کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے بھی فنکار ہیں جنہوں نے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلئے نغمے یا ترانے گائے ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے لیکن ملکو کو روکنا شرمناک عمل ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کرسیاست دانوں کی کردار کشی کرنے والے بھگوڑے لوگوں سے پیسے لے کرایسی حرکتیں کرتے ہیں۔