اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل پریس کلب کے سامنے گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے بعد شعیب شاہین سمیت 80 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، درج مقدمے کے تحت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ سی ٹی ڈی اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گن چھینی اور دھکم پیل کی، مظاہرین نے سب انسپکٹر کی وردی پھاڑ دی تھی اور ایک اہلکار سے ٹیئر شیٹ چھینی، مقدمے کے مطابق مظاہرین نے راستہ بلاک کر کے ٹریفک بند کردی تھی اور شرکاء نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔