راولپنڈی : (دنیانیوز) احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس پر سماعت 21جون تک ملتوی کردی ۔
اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی،علی ظفر،شعیب شاہین بھی عدالت موجود تھے ۔
سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،بشری بی بی کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا، سماعت میں ایک گواہ کے بیان پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل ہوگئی جبکہ آئندہ سماعت پر مزید 4گواہان جرح کے لئے طلب کرلیے گئے۔
ریفرنس میں اب تک مجموعی طور پر 30گواہان کے بیانات ریکارڈ، 22پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔
190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔