سورج سوا نیزے پر، چلچلاتی دھوپ قہر ڈھاتی رہی، گرمی کی لہر برقرار

Published On 19 June,2024 08:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سورج سوا نیزے پر، چلچلاتی دھوپ سارا دن قہر ڈھاتی رہی، ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر برقراررہی۔

سبی میں درجہ حرارت 49، جیکب آباد اور تربت میں 48 ریکارڈ، بھکر اور سرگودھا میں پارہ 47 کو چھو گیا، لاہور میں 42، ملتان میں 43 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید سنا دی، کشمیر، گلگت بلتستان، کے پی، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔