اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا، نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر صدر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف کا دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
صدر یو اے ای نے وزیر اعظم کی جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔