لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا تبادلہ بھی کیا۔
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی و بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھی ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پُرعزم ہیں۔