اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افواج پاکستان کے سربراہان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔