اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم نے مقتول صحافی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام کو قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحافیوں کی آزادی اور جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے، وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔