لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے جج کو ہراساں کرنے کے از خود نوٹس کیس میں گزشتہ سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں انہوں نے پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا، ریجنل افسر سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو توہین عدالت کے شوکاز جاری کرتے ہوئے 27 جون تک فریقین سے وضاحت طلب کی ہے۔
عدالت نے کیس آئندہ سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائی کورٹ نے اے ٹی سی جج کے خطوط سپریم کورٹ کے بنچ میں بھجوانے کا بھی حکم دے دیا۔