لاہور: (دنیانیوز) سانحہ نو مئی، دہشت گردی سمیت سات مقدمات کی تفتیش میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نےپی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو گناہ گار قرار دیدیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بناء پر گناہ گار قرار دے دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں شاہ محمود قریشی کا عمل دخل ڈیجیٹل شواہد میں بھی ثابت ہوا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی ، ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دے کر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے تین بار جیل گئی۔