کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے ماڑی پور کوسٹر حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو ڈرائیور کی غفلت کی جانب اشارہ کرتا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہتر اور فوری علاج کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے واقعہ کی مکمل تحقیقات کریں تاکہ آئندہ ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔