ڈیجیٹل سفر کے ذریعے پاکستان کا مستقبل بہتر ہوگا: خالد مقبول صدیقی

Published On 03 July,2024 06:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈیجیٹل سفر کے ذریعے پاکستان کا مستقبل بہتر ہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ میں سے 15 کروڑ نوجوان ہیں، ہر سال 25 ہزار آئی ٹی کے گریجویٹ فری ہوتے ہیں۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ فارغ ہونے والے گریجویٹس میں سے صرف 5 ہزار کو نوکری ملتی ہے، باہر کے ملکوں سے بات کرنا ہوگی کہ آپ کو کس فیلڈ میں لوگ درکار ہیں۔