راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔