نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستانی نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم بےحس نہیں ہوسکتے۔
سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں سکول پر اسرائیلی فورسز کے حملے پر دل افسردہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم بےحس نہیں ہوسکتے اور نہ ہی معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ موڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کے 276 دن ہو گئے ہیں جبکہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔