غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت میں مزید اضافہ، فوجی پیش قدمی، ٹینکوں اور ڈرونز سے گولہ باری میں مزید 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز کی خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب پناہ گزینوں کے سکول پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فورسز نے الشجاعیہ اور الطفاح میں بھی گھروں پر حملے کئےجس میں 32 فلسطینی شہید اور 179 افرادزخمی ہوئے، شہداء کی مجموعی تعداد 38 ہزار 11 ہوگئی جبکہ 87 ہزار 445 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی امور کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ بھی اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں، غزہ میں ہم لوگوں کے پاس نہ محفوظ پناہ گاہ ہے، نہ ہی ہم فرنٹ لائن چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔