اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں کسی بھی ادارے کو کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہ لینے پر پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست شہری قاضی محمدسلیم نے ذاتی حیثیت میں دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد درپیش مشکلات کو سلجھانے کے لئے سپریم کورٹ نے کاوشیں کیں، ایسا کیس پہلے نہیں آیا کیونکہ آئین ایسے مسائل کے لیے خاموش ہے۔
درخواست میں کہا گیا پارلیمنٹیرینز نے ایسے تنازع کا کبھی نہیں سوچا تھا جس کے باعث قانون سازی نہیں کی، مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں بھی الیکشن کمیشن معاملے پر کنفیوژن کا شکار دکھائی دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ایسا قانون بنانے کی ڈائریکشن دے جس میں سیاسی جماعت سے کوئی ادارہ انتخابی نشان نہ چھین سکے۔