کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ، شیخ رشید کو بری کر دیا گیا

Published On 09 July,2024 05:37 pm

مری: (دنیا نیوز) تھانہ مری کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کردیا۔

شیخ رشید کیخلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس کو یرغمال بنانے، وردیاں پھاڑنے کا الزام تھا، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور ماجد نور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو باعزت بری کردیا۔