لاہور: (دنیا نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور، بورڈ آف انٹر میڈیٹ راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان سمیت دیگر تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
لاہور بورڈ
میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلباء و طالبات پاس ہوئے، لاہور بورڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور میں محمد ایان کاشف "دانش ہائی سکول میانوالی" 1190 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن پر ماہین سجاد اور معیز حیدر ہیں جنہوں نے 1186 نمبر لئے،تیسری پوزیشن میں 4 بچےعبیرہ اصغر، عبیداللہ عثمان، زینب آصف، سحر شکیل ہیں جنہوں نے1185 نمبر لیے۔
فیصل آباد بورڈ
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کےمیٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز میں ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے میٹرک امتحانات 2024 میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے 1 ہزار 66 نمبروں کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ، طالبعلم محسب علی نے کہا کہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے کامیابی ملی۔
راولپنڈی بورڈ
راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، گریڈ سسٹم ختم کردیا گیا اور پوزیشن ہولڈرز نظام 5 سال بعد پھر بحال کردیا گیا، طالبات نتائج میں طلبہ پر بازی لے گئیں، مجموعی نتیجہ 73.49 فیصد رہا۔
میٹرک کے سالانہ امتحان میں اقراء سلمان 1105 نمبر لے کر پہلی جبکہ لائبہ عروج 1103 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،نعیمہ فاروقی 1087 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بوائز گروپ میں چوہدری عابد محمود 1049 نمبر لے کر پہلے،زوہیب عمران 1017 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب، جواد محمود ملک 1007 نمبر لے کر تیسرے پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سرگودھا بورڈ
سرگودھا تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب77.61 رہے فیصد رہا، ڈویژن کے پسماندہ ترین ضلع بھکر نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔
ڈویژن بھر سے 96ہزار 993طلبہ وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، امتحان میں حصہ لینے والوں میں سے 75ہزار 273 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی، کمشنر محمد اجمل بھٹی نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ، تقریب میں ممبران اسمبلی ڈپٹی کمشنر سرگودہا اور بھکر ،سیکرٹر ی بورڈ ، کنٹرولر ریاض قدیر بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازی خان بورڈ
ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحان میں93228طلباوطالبات نےحصہ لیا اور 76805نےکامیابی حاصل کی مجموعی طور پر امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82.38فیصد رہا۔
میٹرک کے سالانہ امتحان میں ماریہ بنت عبدالرحمن شاہ نے پہلی، سدرہ ضیاء اور انشال فاطمہ نےدوسری پوزیشن حاصل کی ، محمدعمیر،ابیہا زینب،علینہ آصف قریشی نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بہاولپور بورڈ
تعلیمی بورڈ بہاولپور نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ء کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا ، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 96273 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے میں 71892 امیدوار کامیاب ہوئے ،کامیابی کا تناسب 75عشاریہ 49 فیصد رہا ہے۔
میٹرک کے سالانہ امتحان میں طالب علم اوکاشا طارق نے 1193 نمبر لے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، مانم شاہد طالبہ نے میٹرک سالانہ امتحان میں 1190 نمبر لے کر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ، محمد وقار اور محمد علی نے میٹرک کے امتحان میں 1187 لے کر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ملتان بورڈ
ملتان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا، رزلٹ کے اعلان کے لیے بورڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، امتحانات میں پاس ہونے والے طلبہ کا مجموعی تناسب 78.6 فیصد رہا امتحانات کے لیے 4 سو 20 سنٹرز بنائے گئے تھے ۔
نتائج کے مطابق طالب علم محمد انس نوید ولد محمد نوید اکرم نے 1200 نمبروں میں سے1191نمبر لے کر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی طرح محمد فیضان شوکت ولد شوکت حسین رولنمبر 203924 نے 1190نمبر لے کر دوسری اور طالبہ رانیہ شاہد دختر شاہد علی رولنمبر 181160 نے 1188نمبر حاصل کر کے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔