کراچی:(دنیا نیوز ) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےتفصیلی فیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں، سپریم کورٹ شہید بھٹوکودی جانےوالی سزا کوبھی کالعدم قراردے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھٹونےحق اورسچ کی خاطرجان دی،شہید بھٹوکوانصاف دلانےمیں40سال کا وقت گزرگیا، شہید بھٹوکےعدالتی قتل پرانصاف طلب کرنےکےلیےصدارتی ریفرنس بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی آرڈر 48صفحات پرمشتمل ہے،جنرل(ر)ضیا الحق نےپاکستان کےآئین کی خلاف ورزی کی،شہید ذوالفقارعلی بھٹونےجمہوریت کےلیےجان دی، شہید بھٹونےاس وقت کہا تھا کہ یہ مجھےمارنا چاہتےہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہہ دیناچاہیےکہ سزاکافیصلہ بھی غلط تھا،ریفرنس پرشارٹ آرڈرکےبعد سپریم کورٹ کی جانب سےفل آرڈرریلیزہوگیا، فل آرڈرکےبعدپاکستان پیپلزپارٹی اپنامؤقف شیئرکرناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی نےاس کوآرڈرکوحاصل کرنےکیلئے طویل عرصےکی جدوجہد کی۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ تاریخ کی بدترین زیادتی کا ازالہ نہیں ہوسکتا، پانچ جولائی کوپاکستان کی جڑوں کوہلایا گیا، ڈکٹیٹرکےغیرجمہوری ایکشن نےحکومت کا تختہ الٹا، اصل کہانی پانچ جولائی سےشروع ہوئی تھی۔