راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے روس کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ کے دوران نائب روسی وزیر دفاع، نائب سیکرٹری سکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں ہوئیں، روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین کا ملاقاتوں کے دوران کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں دوطرفہ روابط، تجارت، توانائی اور سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔