اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو تجاوزات کا نوٹس بھیجنے پر عدالت نے سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو تجاوزات اور قواعد کی خلاف ورزی کے نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت سی ڈی اے کو پی ٹی آئی کیخلاف بطور آلہ استعمال کر رہی ہے، 28 جون کو سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو نوٹس کیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے سی ڈی اے کو نوٹس کے ذریعے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔