اسلام آباد :(دنیانیوز ) پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انکوائری کمیٹی میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی شیر افضل مروت کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوئری کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کرے گی تب تک شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل رہے گی۔