وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت

Published On 14 July,2024 08:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے سابق امریکی صدر اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے، اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر پر حملے کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات اور اِنسانی جان کے ضیاع پر اظہارِ افسوس بھی کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے سٹیج پر موجود تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوگیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ میں ایک شخص بھی ہلاک ہوا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے