نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے: مولانا فضل الرحمان

نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے: مولانا فضل الرحمان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہئیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، جے یو آئی نے کمیٹی کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں بنائی۔

جے یو آئی کی تشکیل کردہ کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری، مولانا امجد شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرے گی، نگران سیٹ اپ کا تصور ختم کیا جائے، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جا رہے ہیں۔