حکومت نوجوانوں کو صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے: رانا مشہود

Published On 21 July,2024 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو صلاحیتیں بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت نے نوجوانوں کیلئے سب سے زیادہ پروگرام شروع کئے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام قائداعظم کے ویژن کے مطابق چل رہا ہے۔