کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور زیارت میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مون سون کا نیا سپیل داخل ہو گا جس سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا میں بادل برسیں گے، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش برسے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔