اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، چند بالائی علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد، پنجاب، جنوب مشرقی، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کو پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی، زیریں سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے علاقہ جہلم میں 54 ملی میٹر، سیالکوٹ (سٹی 47، ایئرپورٹ 25)، حافظ آباد 40، منگلا 38، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین 27، راولپنڈی (چکلالہ 21، شمس آباد 10، کچہری 06)، شیخوپورہ میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں گولڑہ 12، زیروپوائنٹ 08، بوکرا 06، سید پور 05، ایئرپورٹ 02، گجرات 10، خانیوال 04، چکوال، نارووال 03، اٹک، ملتان سٹی، منگلا، لاہور ایئرپورٹ کے علاقہ میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور ایئرپورٹ 40، سٹی 28، پاراچنار 38، باچا خان ایئرپورٹ 26، بالاکوٹ01، سندھ کے علاقے چھور میں 08، شہید بینظیر آباد 05، سکرنڈ 03، کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 04 اور گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی میں پارہ 47، خیرپور، دادو، جیکب آباد اور رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔