اسلام آباد: (دنیا نیوز) اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی، زیریں سندھ، شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد میں اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ میں 36 سے 38، لاہور کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت اگلے 24 گھنٹوں میں 36 سے 38 ڈگری ، پشاور کا 36 سے 38 اور مظفر آباد میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقہ ژوب میں 15 ملی میٹر، خیبرپختونخوا میں دیر (اپر 07 اور لوئر دیر 03)، باچا خان ایئرپورٹ 06، میرکھانی 05، سیدو شریف 02، پشاور (سٹی 02)، چراٹ، مالم جبہ تخت بائی میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
سندھ کے علاقہ چھور میں 03، مٹھی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی 48، دالبندین 46، لسبیلہ، تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔