لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

Published On 15 July,2024 09:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونے لگا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق باغوں کے شہر کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز لاہور کا موسم گرم و خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔