لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی

Published On 11 July,2024 10:18 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی بارش برسنے کا امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا سلسلہ 15 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، مغربی ہواؤں سے بننے والا ایک نیا نظام افغانستان کے راستے ملک میں داخل ہوا جو کہ بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔